محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں باؤنڈری پر کیچ لے کر شائقین کو حیران کر دیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے جہاں شاندار کاکردگی دکھائی وہیں محمد وسیم جونیئر بھی فیلڈنگ میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے ایک سری لنکن کے کھلاڑی کو رن آؤٹ اور دوسرے کا باؤنڈر پر ناقابل یقین کیچ تھاما۔محمد نواز کو 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔سری لنکن کھلاڑی کمنڈو مینڈس نے محمد نواز کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی تاہم باؤنڈری پر موجود محمد وسیم نے حیرت انگیز کیچ لے کر بلے باز اور شائقین کو حیران کر دیا۔محمد وسیم نے جب باؤنڈری پر کیچ تھاما تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے تو باؤنڈر سے باہر جاتے ہوئے گیند ہوا میں اچھال دی اور دوبارہ باؤنڈری کے اندر آکر کیچ تھام لیا۔اس طرح، کمنڈو مینڈس 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکن ٹیم 129 رنز کا ہدف ہی دے سکی جسے پاکستان ٹیم نے 15.3 اوور میں حاصل کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں