لاہور(این این آئی)پریمیئر سپر کرکٹ لیگ کے سیمی فائنلز مقابلوں میں کیپٹل سٹی پولیس اورسردار گرو پ نے کامیابی حاصل کر لی۔اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلئے گئے پہلے میچ میں کیپیٹل سٹی پو لیس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے4کھلاڑیوں کے نقصان پر 216رنزبنائے۔ہدف کے تعاقب میں آئی پی سی کی ساری ٹیم 130رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی،کیپٹل سٹی پو لیس کے محمد آصف مین آ ف میچ قرار پائے۔اسی گراؤ نڈ میں کھیلئے گئے دو سرے میچ میں نیٹ سول کی ٹیم نے 4کھلا ڑیوں کے نقصان پر146رنز بنا ئے جبکہ سردار گرو پ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوورز میں 4کھلا ڑیو ں کے نقصان پر پورا کر لیا۔فاتح ٹیم کے حا فظ فیصل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

