جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں کی طرف سے امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی سازشوں اور حکومت وقت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اسلامی اور جمہوری قدروں کو روندتے ہوئے جو خوف کی فضاء قائم کی گئی ان خوف کی زنجیروں کو توڑنے اور جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، آئین پاکستان کا تحفظ کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے،شعائر اسلام کی توہین،توہین ناموس رسالت ﷺ،توہین مذہب،توہین قرآن اور عوام کے بنیادی حقوق سے متعلق قوانین قرآن وسنت کی روح کے مطابق ہیں اور اس پر علماء کرام کا اجماع ہے، لہذا ایسے کسی بھی نئے قانون یا آئینی ترمیم کو ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا جو قرآن وسنت اور ملک کے آئین سے متصادم ہو، عوام اب جاگ چکے ہیں اور ہر فرد کو قانون کی پاسداری کرنا چاہیے شریعت اور آئین سے متصادم استثنیٰ کی ترمیم کو ہم مسترد کرتے ہیں،حکمران قرآن وسنت کے منافی ترامیم کی بجائے عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے ترامیم لائے،پاکستان سنی تحریک قرآن وسنت اور ملک کے آئین سے متصادم ترمیم کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر بھی دستک دے گی،عدلیہ پر اعتما کرتے ہیں آئینی ججز کو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا، حکمران اور ان کے اتحادی پاکستان کے آئین کو موم کی ناک مت سمجھیں، کیونکہ آئین پاکستان ہی ملک کے استحکام اور بقاء کا ضامن ہے سیاسی جماعتوں کو آمریت یا اس جیسی کسی طرزِ حکمرانی کے نفاذ سے گریز کرنا چاہیے پاکستان کے آئین کو قرآن و سنت کا ترجمان ہونا چاہیے ہم اسے ذاتیخواہشات کی بنیاد پر مسخ کرنے کی ہر گزاجازت نہیں دیں گے وفاقی وپنجاب حکومت اہلسنت کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ فی الفور بند کرئے عوام اہلسنت وعلماء اہلسنت کی تا حال گرفتاریوں اور مساجد ومدارس کی بندش کے خلاف پاکستان سنی تحریک کلمہ حق بلند کرتی رہے سانحہ مرید کے پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانا حکومتی بدنیتی کو ظاہرکرتاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری،مرکزی رہنما وصدر کے پی کے انعام اللہ قادری،مرکزی رہنما وصدر بلوچستان محمد علی بلوچ،مرکزی رہنما وسندھ کے صدر نور احمد قاسمی،مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد شہزاد قادری،محمد مبین قادری،محمد آفتاب قادری،محمد سلیم قادری،مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان التماس صابر،غلام مرتضی ٰ قادری،ظہیر الحسن قادری،جنوبی پنجاب کے صدرڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،پنجاب وسطی کے صدر سردار طاہر ڈوگر،سندھ کے جنرل سیکریٹری خالد حسن عطاری،آزاد کشمیر کے صدر سید طفیل رضا گیلانی،امتیاز چٹان،اللہ رکھیہ بنگلزئی،مفتی اشرف سکندری،کراچی امیر محمد فرقان قادری،نائب امیر فرحان راجپوت،عارف منصوری،قاضی ذوالفقار حسین،علامہ محمود قادری،فقیر محمد ضیائی،ودیگر موجود تھے،یاد رہے تین روزہ مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت پر اہم پریس کانفرنس میں تنظیمی کام کو ملک بھر میں تیز کرنے سمیت ملکی وقومی اور بھارت کے پاکستان میں دہشتگرددانہ حملوں اور آئین کے تحفظ کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت ہی دہشتگردوں کو فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کرتا ہے جس کے واضع ثبوت حکومت پاکستان نے عالمی برادری کو دیئے ہیں امریکہ کی ایما پر بھارت کا افغانستان سے قائم گٹھ جوڑ امت مسلمہ اور خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کی سلامتی ہمیں زیادہ عزیز ہے لیکن اس کے باوجود افغانستان سے دوریاں ختم کی جائیں اور ہر اس سازش کو ناکام بنایا جائے جو پاک افغان تعلقات میں خلل کا باعث بنتی ہے،بھارت پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اور لسانی فسادات کرانے کے درپے ہے تاکہ اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کرسکے،پاکستان کے عوام بھارت کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونیدینگے ،بھارت اپنی ناکامی اور شکست کا بدلہ لینے کیلئے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،پاکستان کے دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں ملک کی سلامتی کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت نے اگر کوئی غلطی یا گھناؤنہ کھیل کھیلنے کی ناپاک جسارت کی تو اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہم اپنی فوج کے ساتھ مل کر جہاد کریں گے،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ اپنے مسلم حکمرانوں سے پوچھنا چاہتی ہے کہ غزہ جنگ بندی امن معاہدے کے آپ ضامن تھے تو پھرآج اسرائیل کے غزہ میں حملوں پرکیوں خاموش ہیں،اسرائیل نے عالمی قوانین اور تمام معاہدوں کو سبوتاژ کیا ہے مگر اس کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی بجائے جی حضوری سے کام لینا فلسطینی شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے،اسرائیل بے لگام گھوڑا ہے اور اس گھوڑے کو نکیل ڈال کر ہی دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے،ویٹو پاور کے حامل ممالک دنیا میں امن کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں امریکا جیسی استحصالی قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا،اسرائیل کا ایک ہی علاج ہے کہ مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں،اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے جسے پاکستان کے عوام کسی طور بھی قبول نہیں کرینگے، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل کو مسترد کرتے ہیں ہم پہلے اس پر تفصیل سے بات کر چکے ہیں یہ بل قران و سنت اور ملک کے ائین سے متصادم ہے ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ قرآن وسنت اور آئین سے متصادم کسی بھی بل کی حمایت نہ کریں انہیں اللہ کی بارگاہ میں بھی جواب دے ہونا ہوگا،یاد رکھیں دنیاوی غرض وغائیت کیلئے اسلام مخالف بل کیلئے ووٹ دینے والوں کو دنیا وآخرت میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل کو اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا سمجھتے ہیں،پاکستان اسلامی جمہوری ریاست ہے ایسے بل یہاں کے ایوانوں میں پیش ہونا تشویش ناک ہیں،مرکز اہلسنت پر تین روزہ مرکزی کابینہ کا اجلاس میں تنظیم کے کام کو تیز کرنے اور صوبوں میں نئی ذمہ داریاں مرکزی رہنماؤں کو دی گئیں ہیں پاکستان سنی تحریک فیڈریشن کی علامت ہے ملک بھر میں تنظیمی کاموں کو تیز کرتے ہوئے ملک کے کونے کونے میں پاکستان سنی تحریک کے پیغام کو عام کریں کراچی سے کشمور تک اور کشمور سے آزاد کشمیر تک رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائیگا ساتھ ہی یہ بھی بتانا چاہتے ہیں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025کو شریعت وآئین سے متصادم لایا گیا تو پھر عوام میں شعوری اوراحتجاجی مہم چلائی جائیگی چاروں صوبوں میں جلسے،کانفرنسز منعقد کرینگے اور بار کونسلوں میں سمینار منعقد کرکے حقائق عوام،وکلاء،تاجر براداری اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے سامنے لائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں