بادشاہی مسجد میں نماز عیدالاضحی کی امامت صاحبزادہ قاری حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد کرائیں گے

لاہور (این این آئی) صاحبزادہ قاری حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد بن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کل بروز ہفتہ عیدالاضحی کے بڑے اجتماع سے اپنے خطبہ میں سنت ابراہیمی،قربانی کی فضیلت، وحدت امہ،اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اوراحترام انسانیت کے حوالے سے خصوصی خطاب فرمائیں گے اور نماز عیدالاضحی ٹھیک 08:30بجے بادشاہی مسجد لاہور میں کھڑی کر دی جائے گی، جس کی امامت صاحبزادہ قاری حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد بن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد فرمائیں گے،عوام الناس سے اپیل ہے کہ عیدالاضحی کی نماز میں بھرپور شرکت فرمائیں،بادشاہی مسجد لاہور کے تمام دروازے کھلے ہوں گے،ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات بادشاہی مسجد لاہور میں عید الاضحی کی نمازادا کریں گی، نماز عید کے بعدعالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی، استحکام اورمقبوضہ کشمیر اورغزہ و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں