گوادر پورٹ اتھارٹی اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے درمیان باہمی تعاون، گوادر میں کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکس محصولات کے ممکنہ صلاحیت پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر میں کاروباری سرگرمیوں، گوادرپورٹ سے ٹیکس محصولات کے امکانات، ٹیکس دہندگان کی سہولت، ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا شیئرنگ اور گوادر پورٹ اتھارٹی و بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے درمیان باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گوادر کی کاروباری سرگرمیوں، گوادر پورٹ سے متعلق معلومات کے مؤثر تبادلے، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس انتظامیہ میں شفافیت و مؤثریت کے فروغ اور دونوں اداروں کے مابین تعاون و ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے ٹیکس محصولات کی صلاحیت سے بھرپور استفادے پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں