کچھی،سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، دوزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی سکیورٹی فورسز و پولیس چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح افراد کے حملے اور ائل بوزر کو نذر آتش کرنے کے بعد کچھی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک دو زخمی ہوگئے متعدد علاقے کلیئرکر دیے گئے پولیس کے مطابق کچھی ڈھاڈر کے قریب سکیورٹی فورسز اور پولیس چیک پوسٹ پر ذرون حملے اور آئل بوزر کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز کا کچھی کے علاقوں حاجی شہر غازی ڈھاڈر مشکاف سنی مہیسر و دیگر علاقوں میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران حاجی شہر کے قریب فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران مبینہ طورپر ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جن کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ کچھی کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کے بعدعلاقے کلیئر کردیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں