ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور موبائل فونز برآمدکرلئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈکیتی کی واردات میں اہم پیش رفت، تین ملزمان گرفتار، لوٹی گئی بھاری نقدی اور متعدد چھینے گئے موبائل فونز برآمدودیگر سامان برامد کر لیا گیا سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایس ڈی پی او سرکل سٹی غلام سرور مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 08 نومبر 2026 کی شب پولیس تھانہ سٹی کی حدود پانچ مسلح ملزمان نے ٹرانسفارمر مستری محمد ظفر ولد نذیر احمد قوم بھٹی کے کرائے کے مکان میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کے احکامات اور ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے کارروائی شروع کی۔ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی جانب سے دیے گئے خصوصی ٹاسک و نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹر عبدالرؤف جمالی نے انچارج سی آئی اے نصیرآباد بہادر علی ڈومکی اور دیگر پولیس ٹیم جن میں ہیڈ کانسٹیبل کرم دین ابڑو،ہیڈ کانسٹیبل محبوب علی سولنگی،ہیڈ کانسٹیبل محمد صدیق جمالی،کانسٹیبل ساجد علی سولنگی، ملک مٹھا خان پیچوہا و دیگر پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان معراج ولد عبدالنبی، شہزاد ولد عبدالمجید اور پرویز ولد عبدالرحیم، تینوں قوم لہڑی، کو گرفتار کرلیا۔ایس ڈی پی او غلام سرور مینگل نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کی واردات میں چھینی گئی بھاری نقد رقم اور مختلف اقسام کے 04 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی کے ایک دوسرے مقدمے میں بھی مطلوب تھے، جس میں مزید موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس طرح پولیس نے مجموعی طور پر چھینے گئے 10 موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی زیر قیادت میں نصیرآباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں