کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل 29 ستمبر کے بجائے 6 اکتوبر کو اجلاس طلب۔ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپیکر، بلوچستان صوبائی اسمبلی نے قواعد انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974 ء کے قاعدہ نمبر 22 (ب) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 06 اکتوبر 2026 ء کو بوقت سہ پہر 3بجے طلب کیا ہے اس سے قبل اجلاس منگل مورخہ 29 ستمبر 2026 ء کو بوقت سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔لہذا بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اب بروز بروز منگل مورخہ 06 اکتوبر 2026ء کو بوقت سہ پہر 3 بجے منعقد کو ہو گا۔

