خانپورپل کے قریب اینٹوں سے لوڈ ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور سمیت پانچ افرادزخمی

اوستہ محمد (این این آئی)خانپور پل کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی واٹر میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور واٹر میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں