لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد76 ہزار 800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 23 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل آمدایک لاکھ 66 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 66 ہزار 700 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد ایک لاکھ 87 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 400 کیوسک، چشمہ آمدایک لاکھ 94 ہزار900 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 80 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53 ہزار 600 کیوسک،گدو آمدایک لاکھ42 ہزار 900 کیوسک او ر ا خر اج ایک لاکھ 24 ہزار 400کیوسک، سکھر آمدایک لاکھ 4ہزار 200 کیوسک اور اخراج 60ہزار 600 کیوسک، کوٹری آمد 54ہزار 700 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک، تریموں آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200کیوسک، پنجندآمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1465.32 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.621 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1163.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.291 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.132 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔

