پسنی (رپورٹر) اپڈیٹ آج بروز ہفتہ 6 دسمبر کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی میں پرنسپل حاجی مولا بخش کی زیرِ سرپرستی ایک انتہائی پُر وقار تقریب اور عظیم الشان سیرت النبی ﷺ (نبی مہربان بحیثیت معلم) کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس تقریب کے مہمان خاص ڈائریکٹر ایڈمن گوادر پورٹ اتھارٹی قاضی نعمت اللہ تھے۔
جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریری مقابلہ میں پسنی اور اورماڑہ کے بوائز اور گرلز اسکولوں کے طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ شرکاء نے نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو بحیثیت معلم اجاگر کرتے ہوئے نہایت مؤثر تقاریر پیش کیں۔
اس کے علاوہ طالب علموں نے نعتیں بھی پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔
بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی جانب سے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا۔
فرسٹ پوزیشن منہا عادل (گل گرائمر اسکول) کو 20 ہزار روپے۔
سیکنڈ پوزیشن روشتا عاطف (پاک پبلک ماڈل اسکول) کو 15 ہزار روپے۔
تھرڈ پوزیشن تاج محمد کو 10 ہزار روپے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین، ڈائریکٹر ایڈمن گوادر پورٹ قاضی نعمت اللہ، اور پرنسپل حاجی مولا بخش نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیرت طیبہ کی اہمیت اور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ اس پُر اثر اور کامیاب پروگرام کا اہتمام گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے کیا گیا۔
اسٹیج کے فرائض وسیم خالد نے نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔
پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی کے پرنسپل حاجی مولا بخش نے آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ اور طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں معززین، طلباء و طالبات اور ٹیچرز حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جبکہ ججز کے فرائض سیسا گوادر کے ضلعی صدر سرعاشق حسین اور مولانا صغیر احمد نے سرانجام دیئے۔

