لاہور(این این آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کے ساتھ صرف ذہنی ڈاکٹرمذاکرات کرسکتا ہے، تم اپنی بکواس اور گندی زبان سے فوج کو متنازعہ بناتے ہو، کسی کویہ اجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ مل کر سازش کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کے ساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے کی سزا آئین میں واضح ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہے جو اسرائیل اور بھارت سے لی گئی، کس نے پوچھا ہے کہ 27ویں ترمیم آپ کوقبول ہے یا نہیں؟ اپنی کرپشن اوراعمال چھپانے کے لیے9 مئی کا سانحہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصرکے ساتھ اسی طرح نمٹا جائے گا جیسے ملک دشمن کے ساتھ نمٹا جاتا ہے، اب بس بہت ہو گیا ہے،کہہ رہے ہیں خیبرپختونخوا ہ گورنر ہاؤس کو جلا دیں گے، تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے، پاکستان کی عوام اورافواج پاکستان کو ملک کا دفاع بہت اچھی طرح آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ زیرو ٹالرنس ہے کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، غلیظ، گندی زبان جو بھی استعمال کرے گا قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں یہ بھارت کا سہولت کار بنا ہوا تھا، آپ کو تکلیف اپنا چہرہ بے نقاب ہونے سے ہو رہی ہے، سیاست کرو ملک دشمنی نہ کرو، اظہار رائے کی حد آئین نے واضح کر دی ہے جو راہ راست پر نہ آئے اِس سے براہ راست نمٹا جاتا ہے۔

