تمپ ہائی اسکول بنیادی سہولیات سے محروم، میر داد شاہ مینگل کا دورہ اور طلبہ میں تحائف تقسیم

خاران( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )سیاسی و سماجی رہنما میر داد شاہ مینگل نے تمپ گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسکول کو ہائی کا درجہ ملنے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم پایا گیا ہائی اسکول میں سینکڑوں طلباء و طالبات دو کمروں تک محدود تھے وہاں بچوں کے بیٹھنے کے لیے نہ ٹاٹ ، موجود ہے، نہ چٹائی، نہ فرنیچر، وغیرہ اس موقع پر میر داد شاہ مینگل نے کہا کہ یہ تعلیمی ادارے بچوں کے مستقبل کی بنیاد ہیں ۔ انہوں نے سکول میں موجود اساتذہ کرام کی زمہ داری اور فرائض منصبی سے خلوص کو سراہا ۔انہوں نے اس موقع پر طلباء و طالبات میں اسکول بیگ، کاپیاں اور چاکلیٹس تقسیم کیے، تاکہ بچوں میں کچھ خوشی اور تعلیم کی طرف رغبت پیدا ہو۔اور ساتھ ہی سکول کے تمام طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام کی اعزاز میں ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا ۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم خاران کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ اسکول کو فوری طور پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاقہ کے بچوں کو ایک بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امانت حسرت ،ضیا شفیع ،کریم ثناء و دیگر بھی تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں