پنجگور کے گچک میں سرکاری اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز

پنجگور (رپورٹر) پنجگور کے پسماندہ دیہی علاقے سب تحصیل گچک میں تعلیمی ترقی کے سلسلے میں متعدد سرکاری اسکولوں میں تعمیر و مرمت کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ گچک یوسی چیرمین علی جان سمالانی کی خصوصی تجویز پر ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کے فنڈز سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول قمبردمب کی عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیرمین علی جان سمالانی اور علاقہ کے اس ایچ او محمد سلطان بلوچ نے جاری کاموں میں تفصیلی معائنہ کیا اور اسکول کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اسکول کی مرمت اور تعمیر سے گچک کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے علاقے میں تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔

چیرمین علی جان سمالانی نے کہا کہ وہ گچک کے تعلیمی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی مرمت اور تعمیر سے گچک کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے علاقے میں تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں