کوئٹہ (رپورٹر) ای ایس پی کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سنگانی سر میں کتاب گاڑی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوا تقریب کے مہمانِ خاص نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کتاب گاڑی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
انہوں نے ای ایس پی کے اقدام کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کا تقاضا معیاری تعلیم ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیمی سفر پر توجہ دیں اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو انہیں باعزت طریقے سے کمانے کے قابل بنائیں۔ ای ایس پی ٹیم نے ای ایس پی کے مختلف اجزاء کا مختصر تعارف پیش کیا اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پی ٹی ایس ایم سی ممبران، اساتذہ اور آر ٹی ایس ایم محکمہ تعلیم کا دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔

