خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں آر آئی ایس ای (RISE) پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا منعقدہ آگاہی سیشن میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد میں شریک تھے آگاہی سیشن کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ تھے معتلقہ پروگرام سے بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ نے بھی خطاب کی ۔منعقدہ سیشن میں بی آر ایس پی ہیڈ آفس کے نمائندے اور ریجنل منیجر سردار عبداللہ بادینی تھے جھنوں نے آر آئی ایس ای پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے چھ اضلاع میں اس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہیں اس پروجیکٹ کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ہنرمندی دے کر باعزت طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں جوکہ نوجوانوں کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا جو اپنے مستقبل کے حوالے سے اپنا منصوبہ تیار کرینگے RiSE پروجیکٹ کے تحت ان کو سکلز کی فراہمی میں بی آر ایس پی ان کی بھر پور معاونت کریگی اس سے پہلے بھی بی آر ایس پی مختلف شعبوں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بالخصوص نوجوانوں اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتی رہی ہیں جبکہ نئے پروجیکٹ سے چھ اضلاع جس میں خاران واشک آواران پنجگور تربت گوادر میں آر آئی ایس ای پروجیکٹ کے آغاز سے ہزاروں نوجوان مستفید ہونگے تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہوکر اپنے گھر کا نظام بہتر انداز میں چلا سکیں بلوچستان کے نوجوانوں کو ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہیں اگر ان نوجوانوں کے احساس کمتری کو ختم کرنے اور انھیں باعزت طریقے سے ہنرمندی اور روزگار دلایا جائے جس سے خوشحالی میں مدد مل سکتی ہیں منعقدہ آگاہی سیشن کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ سرکار کے ساتھ ساتھ اگر غیر سرکاری ادارے اس جیسے پروگرام تشکیل دے تو میں سمجھتا ہوں بے روزگاری کے شرح میں واضح طور پر کمی آسکتی ہیں ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سکلز ہنر کی اج کل سخت ضرورت ہیں کیونکہ اسکلز سے نوجوانوں کو آسانی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتی ہیں پاکستان سمیت بیرونی ممالک میں اسکلز کی ضرورت ہیں اگر یہاں سے یہ نوجوان بی ار ایس پی کے پروگرام آر آئی ایس ای پروجیکٹ سے استفادہ حاصل کرینگے جس کے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے مزید کہا کہ جو بھی غیر سرکاری ادارے عوام کے ترقی اور خوشحالی کے لیے اس طرح کے پروگرام لاینئگے ضلعی انتظامیہ خاران اس کی بھرپور حمایت اور مکمل تعاون کرئیگی انھوں نے بی آر ایس پی کے کاوشوں کو سراہا اس طرح کے آگاہی سیشن کا مقصد نوجوانوں کو موقع مہارتوں اور ترقیاتی منصوبوں سے جوڑنا ہے تاکہ وہ معاشی وسماجی میدان میں خود کفالت حاصل کرسکیں تقریب کے آخر میں سوال جواب کاسیشن ہوا جس میں طلباء وطالبات نے RISE پروجیکٹ کے حوالے سے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حصہ لیا سوال جواب کے سیشن میں بی آر ایس پی کے ریجنل منیجر سردار عبداللہ بادینی نے سوالات کے بہتر انداز تسلی بخش اور اطمینان طرز سے جوابات دے دئیے

