خاران (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی خاران منظور احمد بلیدی نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کی جائے گی اور خاران کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب خاران کے سابق صدر سینیئر صحافی محمد عیسی محمد حسنی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سماجی رہنما سفر خان راسکوئی بھی موجود تھے ایس ایس پی خاران منظور احمد بلیدی نے مزید کہا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر پولیس اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں ضلع خاران چونکہ لیویز فورس کی پولیس میں ضم ہونے کے باوجود مزید نفری کی ضرورت ہیں اس سلسلے میں مزید پولیس تھانہ اور پولیس چیک پوسٹ کا قیام کی اشد ضرورت ہیں جس سے مزید نفری بھرتی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہیں اس حوالے سے عوام سمیت میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہوسکتی ہیں عوام اور میڈیا کے تعاون کے بغیر امن و امان میں مشکلات آسکتی ہیں کیونکہ عوام کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ اپنے محلے گلیوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے اور پولیس کو فوری اطلاع دے تاکہ ان کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے منظور احمد بلیدی نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس فورس کو چوکس کردی ہیں کسی بھی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل چھینے والوں کے نشاندہی پر دو لاکھ روپے نعقد دینے کا اعلان کیا گیا ہیں اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لی گئی ہیں اگر کسی بھی گھر میں منشیات فروشی کا اڈہ یا ٹھکانا استعمال ہوا ان کو مسمار کرکے ان کے خلاف کاروائی کرئینگے انھوں نے کہا کہ خاران شہر سے باہر بعض علاقوں میں پوست کی کاشت ہونے کی اطلاعات ہے اگر کسی نے بھی اپنے زرعی زمینات یا دیگر اراضیات پر پوست کی کاشت کی گئی تو اس اراضیات اور زمینات کو ضبط کرکے ان کے ٹریکٹر و مشینری اور معتلقہ مالک زمین یا بزگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ میڈیا سماجی برائیوں کے خلاف اس جہاد میں ہمارے ساتھ رہے تاکہ خاران کو امن کا گہوارہ بنا سکیں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پولیس کے پاس جتنے بھی وسائل اور انفرادی قوت ہیں انشاءاللہ بھرپور انداز میں استعمال کرکے ان سماج دشمنوں کے خلاف تادیبی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

