کوئٹہ(این این آئی) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک اور قوم ترقی نہیں کرسکتی دنیا میں جتنے بھی ممالک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ تعلیم ہی کی بدولت ہے،علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی قمبرانی کی خدمات کسی سی پوشیدہ نہیں ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک اورقوم کی خدمت کرسکیں۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی قمبرانی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب الرحمن قمبرانی نے پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسم کئے اور اسکو ل کے مختلف شعبوں کادورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو اسکول کی تعلیمی کارکردگی، درپیش مسائل اور ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور طالبات کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کی محنت اور کردار کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ طالبات ہمارے صوبے اور ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں کیونکہ تعلیم ہی قوم و ملک کی ترقی اور خودمختاری کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کیلئے اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اوراس کیلئے بجٹ میں خطیررقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھا ل سکیں۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے پوزیشن ہولڈرز سمیت ٹیبلو اور اسکیٹ پیش کرنے والی طالبات کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسکول کی لائبریری کے لیے کتب عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

