پنجگو(این این آئی) پنجگور چتکان بازار میں ڈکیتی کی خونی واردات مسلح افراد تین جڑواں بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ کر لے گئے بنکوں کی طرف سے پولیس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق میزان بنک سے 8 کروڑ 65 لاکھ، حبیب بنک سے دو کروڑ 72 لاکھ روپے، ایم سی بی سے 48216447 روپے شامل ہیں واردات کے دوران مسلح افراد کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے مسلح افراد اور پولیس سیکورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا مقابلے کے دوران دھماکے بھی سنے گئے جس سے چتکان بازار دیکھتے دیکھتے ہی بند ہوگیا اور ہر طرف بگدڑمچ گیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی پولیس نے جان بحق افراد اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق مسلح افراد کی تعداد ایک درجن سے زیادہ تھی جو واردات کرنے کے بعد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش میں قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے پنجگور بازار میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا پنجگور چتکان بازار کے جڑوان بنکوں میں ڈکیتی کے دوران شہید ہونے والوں میں سی ٹی ڈی اہلکار درا بلوچ اور ایک عام شہری امان اللہ سکنہ سوردو شامل ہیں جبکہ بی سی اہلکار شاکر سی ٹی ڈی کے ندیم اور شعیب احمد زخمی ہوگئے ہیں دریں اثنا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون ایس پی پولیس دوست محمد بگٹی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی زخمیوں کو علاج ومعالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے

