نصیرآباد: اساتذہ کا دوسرے روز بھی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

نصیرآباد(رپورٹ چھٹہ خان عمرانی) گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ضلع نصیرآباد میں دوسرے روز بھی اساتذہ کا احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔اپنے جائز مطالبات کے حق میں اساتذہ کرام نے آج دوسرے روز بھی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج کیا۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی آڈیٹر جنرل آصف عظیم عمرانی، جی ٹی اے نصیرآباد کے سینئر رہنما سلیمان خان رند اور جی ٹی اے نصیرآباد کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد سیال نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائ سکول ڈیرہ مراد جمالی اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول منگولی ضلع نصیرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جی ٹی اے بلوچستان کے مرکزی آڈیٹر جنرل آصف عظیم عمرانی، سلیمان خان رند اور جمیل احمد سیال نے اساتذہ کرام کو بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جی ٹی اے بلوچستان مرکزی آڈیٹر جنرل آصف عظیم عمرانی کا کہنا تھا کہ صوبائ حکومت جلد از جلد ملازمین کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اورعرصہ دراز سے سرکاری ملازمین خصوصاً اساتذہ کے مسائل نظر انداز کیے جا رہے ہیں، جن میں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ، سروس اسٹرکچر کی بہتری، ترقیوں میں رکاوٹیں اور دیگر بنیادی حقوق شامل ہیں۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے پُرزور اپیل کی کہ اساتذہ اور دیگر ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں