مرید شاخ کے قریب کچے کے ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،2زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)پنجاب کے علاقے صادق آباد سے کوئٹہ کے لئے جانے والی سدا بہادر کوچ پر کچے کے مسلح ڈاکوووں کا حملہ شدید فائرنگ سے تین مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے ڈیرہ اللہ یار محکمہ صحت کا ہیڈ کلرک ہسپتال میں دم توڑ دیا مسلح ڈاکو 20مسافروں کو اغواء کرکے رات کی تاریکی میں فرارہوگئے۔ ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کی تصدیق پولیس کے مطابق گزشتہ شب پنجاب صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی سدابہادر مسافر کوچ پر مرید شاخ کھمبڑا پولیس تھانے کی حدود گھوٹکی اور کشمور کے سرحدی علاقے میں دو درجن سے زیادہ کچے کے مسلح ڈاکووں نے حملہ کر دیا عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوں نے پہلے کوچ پر فائرنگ کی جس کے دوران تین مسافر زخمی ہوگئے اس دوران ڈاکوں نے خواتین مسافرز کو چھوڑ کر باقی بیس مسافروں کو اغواء کر لیا جن میں کوچ ڈرائیور بھی شامل ہے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گیے پولیس نے زخمیوں کو گھوٹکی کی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی محکمہ صحت جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کا ہیڈ کلرک کریم بخش کنرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ دیا باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے واقعے کے بعد پنجاب سندھ پولیس اور رینجر نے کچے کے علاقے میں مغویان مسافروں کی بازیابی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کیا ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے مطابق ڈاکووں کے ساتھ شدیدفائرنگ کے بعد 11 مغوی مسافروں کو با حفاظت بازیاب کروالیا گیا باقی مسافروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے مغوی مسافرونں کا تعلق بلوچستان سے بتایا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں