بھارتی ریاست بہار میں مسلمان خاتون کا زبردستی حجاب اتارنا قابل مذمت ہے، میرعین الدین کھوسہ

چھتر (این این آئی) معروف زمیندار اور سماجی شخصیت میر عین الدین کھوسہ نے بھارت کی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون سے زبردستی حجاب ہٹانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ بھارتی جمہوریت کے اصل چہرے کو بھی بے نقاب کرتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کو اپنی مرضی کے مطابق لباس اختیار کرنے کی آزادی حاصل ہے، مگر بھارت میں مسلمانوں اور خصوصاً خواتین کے مذہبی حقوق پر قدغن لگانا انتہائی قابلِ افسوس اور شرمناک ہے۔ میر عین الدین کھوسہ کا کہنا تھا کہ حجاب کسی بھی مسلمان خاتون کے ایمان اور وقار کا حصہ ہے، اور اسے زبردستی اتارنا ایک ایسے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے جو عدم برداشت اور شدت پسندی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں آخر میں میر عین الدین کھوسہ نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور ایسے واقعات بھارت میں موجود انتہاپسندانہ سوچ کو ظاہر کرتے ہیں، جسے عالمی سطح پر چیلنج اور بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں