کویٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیراحمد محمد شہی ممبر مرکزی کمیٹی حاجی عبدالصمد بلوچ نے کلی جمعہ خان میں مرحوم محمد دین رند کی وفات پر انکے بھائیوں جمال دین رند نور دین رند علاوالدین رند اور انکے فرزندان عطاءاللہ رند محمد بخش رند سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے بعد ازاں پارٹی کے سیکریٹری جنرل پارٹی رہنماوں کے ہمراہ کلی نچاری پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی رہنما حاجی محمد اسلم زھری سے انکے کزن خدائے رحیم زہری ولد محمد نور زہری کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لئیے دعا کی اس موقع پر انکے ہمراہ سید حسین شاہ حاجی نصراللہ رند محمود رند عبید لاشاری میر عنایت بزدار حاجی عبدالفتح شاہوانی محمد حفیظ محمد شہی محمد یسین رند مرتضی رند اور بیبرگ رند بھی تھے.

