بولان(این این آئی)گرینڈ الائنس بلوچستان کی مرکزی شیڈول کے مطابق گرینڈ الائنس ضلع کچھی میں بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق ڈھاڈر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی ایریگیشن آفس ڈھاڈر سے نکالی گئی جسکی قیادت داؤد جان رند کررہے تھے تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس بلوچستان کے شیڈول کے مطابق گرینڈ الائنس ضلع کچھی کے زیر اہتمام ڈھاڈر پریس کلب کے سامنے ضلع کچھی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں حکومتی وعدہ خلافیوں کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے احتجاجی مظاہرین سے داؤد جان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے ملازمین سے جو وعدہ کیا تھا وہ اس کی پاس نہ رکھ سکی انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے حکومت بلوچستان نے ملازمین کو صرف طفل تسلیاں دی ہیں لیکن ملازمین اتحاد صبر و تحمل سے کام لیتی رہی لیکن حکومت بلوچستان نے ہماری اس تحمل کو ہماری کمزوری سمجھا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں اور ہم مرکزی ملازمین کے طرز اپنا حق مانگ رہے ہیں لیکن حکومت بلوچستان حیلے بہانے کر کے ہمیں خاموش کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن ہم اب کسی صورت اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کچھی مرکزی قائدین کی کال پر لبیک کہ کر شیڈول کے مطابق اگلے مرحلے میں قلم چھوڑ احتجاج کرے گی۔

