پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم،ہنر اور روزگار سے جوڑنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،شیخ نعیم طاہر

سرگودھا(این این آئی) علما و مشائخ ونگ مسلم لیگ ن سرگودھا کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم،ہنر اور روزگار سے جوڑنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے سال 2026 کو یوتھ کاسال قرار دیاہے۔زرائع کے مطابق علما و مشائخ ونگ مسلم لیگ ن سرگودھا کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے سال 2026 کو یوتھ کا سال قرار دینے کے فیصلہ پر صوبہ میں طلبا کی سہولیات کے لیے ان کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی جو میرٹ پر حقدار طلبا کو ملیں گئیں۔ انہوں نے بتایا سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں آئی ٹی سینٹرز قائم کیے جائیں گے اور لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا جدید سینٹر بنایا جائے گا۔شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ طلبا کو سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ فیصلے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار سے جوڑنے کے عملی اقدامات ہیں جن کے مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں