سبی(اللہ داد)سبی کمشنر ڈویژن آفیس ریونیو کے پاس امیدوراں محمد کاشف دیگر جونئیر کلرک امیدوار شہزاد احمد محمد طاہر جمیل احمد اصغر ابڑو٬ محمد رمضان ٬محمد زبیر محمد حسیب محمد عمران محمدعرفان خلیل احمد٬ جمیل احمد سمیت دیگر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا الزام عائد کیاہے کہ کمشنر سبی ڈویژن آفس میں نئے ہونے والی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں میرٹ کا جنازہ نکالا گیا ہے جبکہ من پسندیدہ اور با اثر افراد کے رشتہ داروں کو نواز کر میرٹ پر آنے والے بےروزگار نوجوانوں کے حق تلفی کی ہے سبی کمشنر کے پی ایس زیشان نے تمام سرکاری احکامات اور حکومت کے بلند وبالا دعووں کی دھجیاں اڑاتے ہوۓ اپنے قریبی رشتہ داروں اور گھر میں کام کرنے والے ملازم کی بھی بھرتی عمل میں لائی انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی عہدہ سنبھالنے کے بعد صوبے کی غریب عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اب کسی بھی محکمے میں نوکریاں کو بیچنے اور سفارش برداشت نہیں کروں گا مگر افسوس وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اپنے ہی ڈویژن میں نوکریاں کی سر عام نیلامی لگائی گئی ہے پاس امیدوراں کے حق میں شب خون مار گیا ہے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو نظر انداز کرکے من پسند اور با اثر افراد کے رشتہ داروں کو نوازا گیا ہے یہ کھلی اقربا پروری اور میرٹ کے خلاف ورزی ہے ایسے فیصلے نہ صرف محکمہ کے شفاف نظام کو نقصان پہنچایا جا رہا ہیں بلکہ پاس امیدواروں کے حقوق اور مستقبل کو بھی پامال کیا ہے قانون وقواعد ضبط کے مطابق بھرتی قابلیت و میرٹ پر ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ سبی کمشنر ڈویژن آفیس کی بھرتیوں میں ذاتی تعلقات اور پیسوں کی بولیاں لگائی گئی ہیں پورے ڈویژن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئیں ہیں بھاری رقوم وصول لے کر میرٹ کا کھلے عام قتل کیا گیا ہے سونے پر سہاگا کمشنر سبی ڈویژن نے کمپیوٹر آپریٹر کی پوسٹ پر پنجاب صوبے کے ڈومیسائل تعلق رکھنے والے شخص کی بھرتی عمل میں لائی گئی ہے جس کا شناختی کارڈ نمبر 33100 کا کوڈ واضح طور پر پنجاب کا ہے سبی بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے حق میں لاہور پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر کو مسلط کیا گیا ہے پوسٹوں پر سر بازار بولیاں لگائی جانی والی بھرتی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے کمشنر سبی ڈویژن کی مختلف پوسٹوں پر ہونے والی بدعنوانیوں کرپشن اور تمام اضلاع کی اسامیوں کو کس طرح فروخت کیا گیا اور کس طرح میرٹ کا قتل کیا گیا ہم ہر پلیٹ فارم پر اپنے حق کے لئیے قانونی جنگ لڑتے رہیں گے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

