ماما قدیر بلوچ کی وفات، لاپتہ افراد کی جدوجہد کو ناقابلِ تلافی نقصان: نیشنل پارٹی

کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے ماما قدیر بلوچ کے موت کو بلوچ قوم بالخصوص لاپتہ افراد کے لیئے ایک قومی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماما قدیر مرد آہن اور لاپتہ افراد کا تونا آواز تھا ان کی موت سے عقوبت خانوں میں لٹکے ہوئے ان بھاہیوں بہنوں نوجوانوں بزرگوں کے ارمانوں کا قتل ہوا ہے جن کی تصویریں ماما قدیر کے احتجاجی کیمپ پہ رکھے ہیں ، انہوں نے چھ ہزار دنوں کا احتجاجی دھرنا اور کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کا پیدل لانگ مارچ کا مسافت طے کیا وہ پوری زندگی اپنے عوام کے ساتھ پیار و محبت میں گزاری نیشنل پارٹی ان کو جہد مسلسل پہ خراج عقیدت پیش کرتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں