سپریم کورٹ بار کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کا اظہار تعزیت

کوئٹہ(این این آئی)سْپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایمسٹرڈم نیدر لینڈ سے ایک تعزیتی پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے وقت کے متحرک طالب علم رہنما اور سیاسی و پْرامن جدوجہد کے علم بردار بسم اللہ خان کاکڑ کی رحلت پر گہرے دْکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے وہ پختہ نظریاتی خیالات کے سیاسی کارکن تھے بدقسمتی سے سیاسی اھمیت و افادیت پاکستان کے اندر مفقود ہوکر رہ گئی بسم اللہ خان کاکڑ مرحوم بھی اسی ستم ظریفی کا شکار رہے کہ”نیرگئی سیاست دوراں تو دیکھئیے،منزل انھیں ملی جو شریک سفر نہ تھے”اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بْلند و مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں