لسبیلہ پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ تاریں بمعہ کٹر برآمد کرلیں

اوتھل (این این آئی) ایس ایچ او لاکھڑا وحید علی مگسی کی کارروائی بجلی کی تاروں میں ملوث اور مفرور ملزم گرفتار، چوری شدہ بجلی تاریں مالیتی-/200000 روپے(دو لاکھ) بمعہ کٹر برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لاکھڑا وحید علی مگسی نے زیر نگرانی ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تار چوری کے مقدمہ نمبر 20/2025 بجرم 379-34 ت پ، 39 الیکٹرک سٹی ایکٹ پولیس تھانہ لاکھڑا میں ملوث ملزم حضور بخش ولد مولا بخش قوم سرمستانی سکنہ لاکھڑا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ بجلی کی تاریں مالیت دو لاکھ روپے ٹکڑوں کی صورت میں بمعہ کٹر برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ ملزم حضور بخش تھانہ لاکھڑا کے مقدمہ نمبر 13/2023 بجرم 379 ت پ، 39 الیکٹرک سٹی ایکٹ میں مفرور مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ گرفتار مفرور ملزم نے اچھڑو پٹ لاکھڑا کے مقام سے بجلی کی تاریں کاٹ کر چوری کی تھیں۔ لاکھڑا پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں