بیلہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ملزمان گرفتار، چوری شدہ موبائل فون اور بیٹری برآمد

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر SHO بیلہ عبدالاحد بلوچ کی کامیاب کارروائی، ملزمان گرفتار، چوری شدہ موبائل فون و بیٹری جملہ مالیتی -/59500 روپے برآمد ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت و قائم مقام ایس ایس پی لسبیلہ حاصل خان قمبرانی کی زیرنگرانی، SHO بیلہ عبدالاحد بلوچ نے کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران گشت نزد علی پنکھا بیلہ کے مقام سے پولیس تھانہ بیلہ کے نقب زنی کے مقدمہ نمبر 40/2024 بجرم 380-457 ت پ میں ملوث ملزم جہانگیر خلیل ولد عبدالخلیل قوم رند سکنہ کوئٹہ حال گریڈ اسٹیشن بیلہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ VIVO موبائل فون مالیتی -/45,000 روپے برآمد کیا۔ اس کے علاوہ ایک اور چوری کے مقدمہ نمبر 100/2025 بجرم 380 ت پ میں ملوث مطلوب ملزم اسرار احمد ولد محمد یوسف قوم پٹھان سکنہ محلہ مہتک بیلہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے بیٹری Alaska مالیتی-/14500 روپے برآمد کی۔واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے بیٹری محلہ ریسٹ ہاؤس بیلہ کے مقام سے ایک زیر تعمیر مکان سے چوری کی تھی۔ بیلہ پولیس نے چوری کے مقدمات میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں