سبی(رپورٹر)چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمدخان خجک نے کہاہے محدود وسائل اورمحدود سہولیات میں رہ کر میونسپل کمیٹی کے حدود میں صفائی ستھرائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے محدود وسائل محدود ملازم ہونے کے باوجود شہری آبادی میں صفائی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں سردیوں کے آتے ہیں سبی شہر کی آبادی میں اضافہ ہونے کے باعث شہری حدود میں صفائی ستھرائی کے مسائل میں بھی اضافہ ہوتاہے مگر میونسپل کمیٹی کاعملہ دن رات اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہے جہاں پر بھی کچرے کی شکایت یا سیورج بندش کے اطلاعات موصول ہوتی ہیں عملہ فوری طور پر پہنچ کر عملی کام شروع کرتاہے یہ باتیں گذشتہ روز چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار محمدخان خجک نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان ودیگر علاقائی معتبرین اورآنے والے سائل سے دوران ملاقات کہیں انکا کہناتھا کہ میونسپل کمیٹی اسکیمات مکمل ہونے سے براہ راست شہری مستفید ہورہے ہیں میونسپل کمیٹی اسکیمات سے ہر وارڈ میں ٹف ٹائل٬ پی سی سی سڑک اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے پختہ اور کشادہ نالیاں بنائی گئی اور آنے والی مذید اسکیمات سے میونسپل کمیٹی کے حدود میں مختلف وارڈذ میں مذید کام کرکے عوام کو سہولیات سے آراستہ کریں گے

