سبی(رپورٹر)ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس آفیسر نے کہاہے کہ سبی میں موٹرسائیکل وگاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چھ ماہ میں سینکڑوں موٹرسائیکل کی رجسٹریشن مکمل کرکے لاکھوں روپے قومی خزانہ میں جمع کراۓ ہیں اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بھی لاکھوں روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرادئیے ہیں یہ باتیں گزشتہ روز ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس آفیسر سبی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا انکا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل یا گاڑی کو روڈ پر لانا غیر قانونی ہے ملکی معیشت کی مضبوطی کا انحصار ٹیکس کی ادائیگی پر منحصر ہے شہری اپنے پراپرٹی دوکان اور مکان پر واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کو دسمبر کے آخر تک یقینی بنائیں ٹیکس ادا نہ کرنے والے پراپرٹی مالکان کے دوکان سیل اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس حکام کا عوام الناس کے نام جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ شہری اپنے غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں دوران چیکنگ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل پکڑا گیا تو جرمانہ سمیت قانونی کاروائی بھی ہوسکتی ہے

