ڈیرہ مرادجمالی (این این آئی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں 3بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو صفاری میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جو زورداردھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3بکریاں ہلاک جبکہ 5خمی ہوگئیں۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

