وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ان کے چچا زاد چیف آف بگٹیز وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر گورنر ودیگر کا اظہار تعزیت

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کے چچا زاد اور چیف آف بگٹیز وڈیرہ محمد شریف بگٹی مرحوم کے انتقال پر منگل کو یہاں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی، صوبائی وزراء نور محمد دمڑ، میر شعیب نوشیروانی، محترمہ راحیلہ حمید درانی، میر عاصم کرد گیلو، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، صوبائی مشیر بابا غلام رسول عمرانی، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پارلیمانی سیکرٹریز میر لیاقت لہڑی، پرنس آغا عمر احمدزئی، عبدالمجید بادینی، اراکین بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل، فضل قادر مندوخیل، سید ظفر آغا، میر زابد علی ریکی، روی کمار، خواتین اراکین اسمبلی فرح عظیم شاہ، سلمیٰ کاکڑ، ہادیہ نواز، سینیٹر میر دوستین ڈومکی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر چنگیز خان جمالی، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، صوبائی سیکرٹریز، سینئر صحافیوں، مختلف محکموں کے افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں