کوئٹہ(این این آئی) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما میر عبدالناصر جکھرانی نے اپنے ایک بیان میں وائس آف مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماما قدیر بلوچ نے مسنگ پرسنز کے بازیابی کیلئے طویل عرصے سے پرامن جدوجہد کی ان کی جمہوری جدوجہد قابل ستائش رہی وہ مظلوم و محکوم قوموں کے توانا آواز تھے ہم مرحوم کے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے بلوچ قوم کی پْراثر اور جرات مند آواز اب ہم میں نہیں رہا۔ماما قدیر بلوچ وہ عظیم انسان تھے جنہوں نے پانچ ہزار سے زائد دن جبری طور پر لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے مسلسل آواز بلند کی۔ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو تمام تر مشکلات، اذیتوں اور تنہائی کے باوجود انسانیت کی خاطر اپنا سکون، وقت اور پوری زندگی قربان کر دیتے ہیں ماما قدیر بلوچ صرف ایک فرد نہیں تھے، بلکہ ایک عہد، ایک مزاحمت اور مظلوموں کی امید تھے ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

