میئر تربت بلخ شیر قاضی کی شادی کا ولیمہ، ڈاکٹر مالک بلوچ اور ہزاروں افراد شریک

تربت(رپورٹر) میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر آج بروز 23 دسمبر 2025 کو ایک پروقار اور شاندار ولیمہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع کیچ، گوادر اور پنجگور سے ہزاروں افراد نے شرکت کر کے خوشی میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

ولیمہ تقریب میں اہم سرکاری و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ,ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ایس ایس پی کیچ ظہیب محسن، سابق رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی، میر حمل بلوچ، واجہ بجار بلوچ، پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی، نوید کلمتی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات شامل تھیں۔

علاوہ ازیں ضلع گوادر اور ضلع پنجگور سے بھی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے تقریب کی رونق دوبالا ہو گئی۔

تقریب کے انتظامات میں شیرباز قاضی، عثمان مالک، جلال مالک، محراب مالک، غوث بخش، نعیم عادل، حفیظ علی بخش اور دیگر معززین نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔

شرکاء نے میئر تربت بلخ شیر قاضی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

ولیمہ تقریب خوشی، محبت اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال بن گئی، جہاں عوام اور قیادت ایک ہی چھت تلے جمع نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں