کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چیف وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خاندان ایک اہم وڈیرہ سے محروم ہوا ہے بلکہ بگٹی خاندان ایک معتبر اور باوقار شخصیت سے بھی محروم ہو گیا ہے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے لواحقین سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

