کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس دھماکے سے جھلس کر2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ بہادر آباد میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جھلس کر2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

