پنجگور(این این آئی) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی دفتر میں کارکنوں کے اجتماع سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ، سٹی تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ نے سیاسی بحث مباحثہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری اور ورکر Base پارٹی ہے نیشنل پارٹی میں وی آئی پی کلچر کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے نیشنل پارٹی کے ضلعی سطح پر درج ذیل سیاسی ادارے ہیں جس میں یونٹ باڈی، تحصیل کونسل، تحصیل کابینہ، ضلع کونسل ضلعی کابینہ ہیں اور ضلع میں بااختیار ادارے ضلعی کونسل ہے جو ضلعی سطح پر فیصلے کرنے کی اختیار رکھتی ہے اور تحصیل میں سب سے بااختیار تحصیل کونسل ہے جو تحصیل میں بااختیار ادارہ ہے اور فیصلہ کرنے کا مجاز رکھتی ہے، سیاسی بحث میں وحدت بلوچستان کے ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سکریٹری صمد صادق رھچار اور مرکزی کونسل کے رکن ظفر بختیار نے بھی حصہ لیا اس موقع پر درج ذیل عہدیداران اور کارکناں موجود تھے سابقہ سٹی تحصیل پنجگور کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حاجی شہباز بلوچ، تحصیل خازن محمد نواز بلوچ، تحصیل پنجگور کے رابطہ سکریٹری میر محمد علی بلوچ، ضلعی یوتھ اینڈ اسپورٹس سکریٹری حضور بخش بلوچ، ضلعی خازن محمد عظیم بلوچ، حاجی خداداد یونٹ کے سنیئر ممبر حاجی بشیر احمد بلوچ، سرگرم کارکن عارف دوست بلوچ، واجہ حاجی حاتم بلوچ، نور احمد بلوچ، نیشنل پارٹی سوردو محلہ حاجی محمد نعیم بلوچ کے یونٹ سکریٹری رحیم جان یوسف بلوچ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

