کوسٹ گارڈ نے 123تارکین وطن کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا

اوتھل (این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں، 123 غیر قانونی تارکین وطن بلوچستان کے سرحدی علاقے جیونی سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیئے، انسانی اسمگلنگ ایک خطرناک رجحان ہے جس سے اب تک سینکڑوں نوجوان اپنے بہترین مستقبل کی خاطر اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستا ن کے سرحدی علاقے جیوانی سے 123 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطن عزیز کو انسانی سمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ اوراس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں