ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد روڈ حادثات اور فائرنگ واقعات ایک شخص ہلاک ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود روپاپل غفورآباد کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ماچھی خان موقع پر ہلاک ہو گیا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے واقعے مین ہلاک ہونے والے کی لاش ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل مین لیکر مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ پولیس تھانہ فلیجی کی حدود میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر شدید فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگء واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی زخمی خاتون کو ٹیچنک ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں انکو سیرس حالت میں مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا تمبو کے علاقے باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود مگسی شاخ کے مقام پر تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے تین افراد واجد علی زاہد علی اور عبدالرسول شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ان تمام واقعات کی متعلقہ پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے۔

