لسبیلہ پولیس کی کارروائی، اوتھل سے 1.4 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشان کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر انچارج CIA اوتھل/ لیاری IP محمد ہاشم رونجھو کی کامیاب کارروائی 01 کلو 400 گرام چرس برآمد

ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشان کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت و قائم مقام ایس ایس پی لسبیلہ حاصل خان قمبرانی کی زیرنگرانی انچارج CIA اوتھل/لیاری IP محمد ہاشم رونجھو نے ASI محمد رمضان جاموٹ و دیگر ملازمان پولیس کے ہمراہ دوران گشت کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مکا اوتھل کے مقام سے منشیات فروش غلام مصطفیٰ ولد تاج محمد قوم برہ سکنہ مکا اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1400 گرام چرس برآمد کی۔گرفتار منشیات فروش کے خلاف اوتھل پولیس نے مقدمہ نمبر 126/2025 بجرم 9(1) 3C نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں