صحبت پور (رپورٹ اعجاز پیچوہا) اکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و پی بی 15 صحبت پور کے ٹکٹ ہولڈر میر دوران خان کھوسہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر کہا ہے ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد اعظم کے اصولوں کی روشنی میں مادر وطن کی خدمت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے بابائے قوم نے ایسی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا جہاں خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لئے اصولوں پر عمل کیا جاسکتا ہے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے لئے ان کے وژن اتحاد ، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر عمل کریں ہم اس پرمسرت موقع پر اپنے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں کے دوران جو بے شمار قربانیاں دی ہیں جسے ہم کسی صورتحال بھلا نھی سکتے ہیں آج ملک میں امن قائم ہے یہ پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت ہےمیر دوران خان کھوسہ نے کہاکہ قائداعظم کی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطاء کیا قائداعظم نے وقت کے سامراج کو اپنے تدبر، عزم اور ثابت قدمی سے شکست دی قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں پاکستان کو ان ہی افکار سے سنوارنا چاہتے ہیں بیسویں صدی کے عظیم اور دوراندیش قائدین میں شامل ہیں۔قائداعظم نے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کےعزم کا اعادہ کرنا ہے آج کا دن قائداعظم کی انتھک جدو جہد کی یاد دلاتا ہے

