صحبت پور: اعجاز علی پیچوہا نے یومِ پیدائش قائداعظم پر قومی اتحاد اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا

صحبت پور(رپورٹر) پیچوہا قومی اتحاد کے مرکزی رھنما اعجاز علی پیچوہا نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اج کے دن عہد کریں کہ ملک میں رواداری بھائی چارے کو فروغ دے کر ملک ترقی و خوشحالی کے بھرپور کردار ادا کریں ہمارے آباواجداد نے بیش بہا قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کو بلوچستان کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی، قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام زیارت میں گزارے جو بلوچستان کے لوگوں سے ان کی انسیت کا مظہر ہے، آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم سیاسی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کے استحکام اور قومی اتحاد کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اورقائداعظم کے تصور کے مطابق ایک مستحکم جمہوری اور خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرکے رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں