کراچی(پریس ریلیز)جامع مسجد ام کلثوم ومدرسہ دار الاحمد تدریس القرآن میں جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا سعید یوسف خان نائب امیر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی ادارہ کے مہتمم قاری محمد خالد، ناظم اعلی مولانا عادل کی دعوت پر آمد تقریب زیر سرپرستی پیر عبدالماجد نقشبندی منعقد ہوئی تقریب میں مدرسہ کے 18طلبا کرام کی دستار بندی کی خطاب میں مولانا سعید یوسف خان نے کہا مدارس ملک کا خوبصورت چہرہ ہیں یہی مدارس اسلامیہ ہیں جو مفت میں بے سروسامانی کے عالم میں ملک میں عالم حافظ محب وطن مجاہد بے لوث سپاہی دے رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ایسے ٹرانس جینڈر جیسے قوانین بنا رہے ہیں جس میں انسان کو کتا بلی بننے کا بھی اختیار ہے انہوں نے کہا ہمیں دو بڑی نعمتیں ملی ہیں ایک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی شکل میں مفتی تقی عثمانی جیسے علمی روحانی عالم دین اور دوسرا جمعیت علمائے اسلام کی صورت میں قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان جیسے عالمی،علمی سیاسی مدبر عالم ان دونوں پر جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر اور اکابر مشائخ مفتیان عوام کا بھرپور اعتماد ہے اور ہر محاذ پر دفاع کررہے ہیں ادارہ میں مدارس کے سربراہان،آئمہ مساجد،قائدین جمعیت اور چیئرمین یوسی سمیت مولانا عبدالوحید مولانا عبدالقادر مولانا رفیق میر مولانا عبدالماجد مولانا مفتی خطیب الرحمن مولانا مفتی عبدالناصر عثمانی مولانا الیاس خان مولانا اسامہ خطیب مولانا منظور احمد فقیری،مولانا مفتی ریاض باجوڑوی مولانا اعجاز قاسمی مولانا محمد صدیق،مفتی شمس الدین مولانا نوید شیخ مولانا عبدالاحد مولانا عثمان چیرمین یوسی نعمان الیاس مولانا محمد صدیق مولانا حمزہ شفیق ودیگر نے شرکت اور قائد کشمیر کو دوبارہ پانچ سال کے لیے امیر منتخب ہونے پر دلی مبارک پیش کرتے ہوے شیلڈ اور تحائف پیش کیے۔

