خضدار میں نیشنل پارٹی کی یونٹ سازی مہم: پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے پر زور

خضدار (رپورٹر) نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل ضلعی یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکرٹری انجینئر خورشید رند ضلعی لیبر سیکرٹری سیف اللہ ساسولی تحصیل جنرل سیکرٹری کریم بلوچ تحصیل رابطہ سیکرٹری رئیس احمد بلوچ سابقہ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد وارث شاہین تحصیل مولہ کے ڈپٹی آرگنائزر مجید زہری سنئیر رہنما میر سرور جتک سنگت سلام بلوچ احمد خان غلامانی وحید احمد جاموٹ کے یونٹ سازی مہم کے حوالے سے ایک اہم ملاقات۔ ملاقات میں خضدار بھر میں نیشنل پارٹی کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنانے کے لیے یونٹ سازی مہم پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری، عوام دوست اور نظریاتی جماعت ہے جو شروع دن سے بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل پر اختیار، آئین و قانون کی بالادستی اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ سازی مہم کا مقصد پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنا، کارکنان کو فعال کردار دینا اور عوامی مسائل کو براہ راست پارٹی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خضدار کے ہر یونین کونسل، ہر گاؤں اور ہر محلے میں نیشنل پارٹی کے یونٹس قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے۔ پارٹی قیادت کارکنان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں فیصلہ سازی میں شامل کرنا نیشنل پارٹی کی روایت ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مفاداتی سیاست کے بجائے اصولی سیاست کی ہے اور آج بھی پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ سازی مہم کے ذریعے نوجوانوں، خواتین اور مزدور طبقے کو پارٹی میں فعال کردار دیا جائے گا تاکہ ایک منظم، مضبوط اور باوقار سیاسی قوت کے طور پر نیشنل پارٹی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

آخر میں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونٹ سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی اور خضدار میں نیشنل پارٹی کو ایک ناقابلِ تسخیر عوامی قوت بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں