کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ نے وفد کے ہمراہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جاکر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی نیشنل پارٹی کی جانب سے مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ملازمین کے مکمل طور پر ہرسطح پر ساتھ ہے انہوں کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بلوچستان کی ملازمین گذشتہ سات مہینوں سے ملازمین احتجاج پر ہیں اس سلسلے ملازمین مچھ اور کوئٹہ کے جیلوں میں صعوبتیں برداشت بھی کیں اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر خزانہ کمیٹی بھی تشکیل دی۔ کمیٹی نے ملازمین تنظیموں سے کئی نشتیں بھی کیں اور سفارشات بھی مرتب ہوئیں لیکن افسوس وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی ہی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنے گریزاں ہے۔، ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ ہماری پارٹی ملازمین کی جدو جہد کو بر حق سمجھتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے

