خاران میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے پانی کے ضیاع کے خلاف آگاہی ریلی

خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ خاران کے زیر اہتمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خاران کے ایکسیئن حاجی امان اللہ شاہوانی کے زیر قیادت عوام میں پانی کے بے دریغ ضیاع کی روک تھام اور اس حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سب انجینئر حاجی شبیر احمد مینگل سب انجینئر میراحمد سیاپاد سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شریک تھے ۔ ریلی پبک ہیلتھ انجینیرنگ کے آفس سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئے چیف چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “پانی کا ایک ایک قطرہ زندگی ہے، اسے احتیاط سے استعمال کریں” اور پانی کے تحفظ سے متعلق دیگر شعاری تحاریر درج تھیں۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خاران کے ایکسیئن حاجی امان اللہ شاہوانی۔شبیر احمد مینگل میراحمد سیاپاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عوام کو بہتر معنوں میں آبنوشی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے تاہم ضروری ہے کہ عوام پانی کے ضیاع کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پانی کے غیر ضروری استعمال سے نہ صرف یہ قیمتی نعمت ضائع ہوتی ہے بلکہ دیگر شہری بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جسے صرف ضرورت کے مطابق استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آبنوشی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے مگر پانی کے نامناسب اور بے جا استعمال سے بچنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اگر آج ہم نے پانی کی قدر نہ کی تو مستقبل میں سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پانی زندگی کی بنیاد ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، حکومت عوام کو صاف اور محفوظ آبنوشی کی فراہمی کے لیے عملی اور موثر اقدامات کر رہی ہے تاہم اگر عوام خود پانی کے درست اور محتاط استعمال کو یقینی نہ بنائیں تو یہ کوششیں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بے جا ضیاع نہ صرف موجودہ نسل کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے، اس لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ روزمرہ زندگی میں پانی کے استعمال میں اعتدال اختیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں