چھتر (این این آئی)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر میر جعفر کریم خان بھنگر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت صرف ایک سیاسی رہنما تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک مکمل فکری نظام اور قومی ضمیر کی علامت تھے، جنہوں نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی قوم کو آزادی کا شعور دیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم? نے اصول پسندی، دیانت داری اور آئینی جدوجہد کے ذریعے ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جو عدل، مساوات اور انسانی وقار پر قائم ہو۔ آج ہمیں محض تقاریب تک محدود رہنے کے بجائے قائداعظم کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا میر جعفر کریم خان بھنگر نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی، سماجی اور اخلاقی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہم قائداعظم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں، قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور قومی مفاد کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم، کردار سازی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو اپنائیں، کیونکہ قائداعظم نے نوجوانوں کو ہی قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا تھا میر جعفر کریم خان بھنگر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات آج بھی پاکستان کو متحد، مضبوط اور باوقار ریاست بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بشرطیکہ ہم خلوصِ نیت سے ان پر عمل کریں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔

