خاران میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے پانی کے ضیاع کے خلاف آگاہی ریلی

صحبت پور(رپورٹر) ڈی ایس پی سرکل صحبت پور عبدالحمید تھہیم کے خلاف میڈیا پر گردش کرنے والے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے برعکس عوامی و سماجی حلقوں نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے علاقے کے معززین اور شہریوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈی ایس پی عبدالحمید تھہیم ایک فرض شناس، ایماندار اور باکردار پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی۔ ان کا طرزِ عمل پیشہ ورانہ، شفاف اور عوام دوست ہے، جس کی وجہ سے وہ عوامی اعتماد کی علامت بن چکے ہیں بیان میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور پولیس کے مثبت تشخص کے لیے ڈی ایس پی عبدالحمید تھہیم کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ وہ دن رات محنت، ذمہ داری اور دلیری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کسی دباؤ یا مفاد کو خاطر میں نہیں لاتے عوامی حلقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک محنتی اور فرض شناس افسر کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آخر میں کہا گیا کہ عوام ڈی ایس پی عبدالحمید تھہیم کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ایماندارانہ خدمات پر مکمل اعتماد اور بھرپور حمایت کا اظہار کرتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں